دبئی ایکسپو 2020 : میں عالمی کمپنیوں کے  8بلین ڈالرزکی یاد داشتوں پر دستخط

پشاور (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سیاحت ثقافت کیساتھ ساتھ ہونے والی ترقی اور نئے پراجیکٹس کو ایکسپو کی تھیم کے مطابق بہترین انداز میں پیش کیاگیا جس سے سرمایہ کاروں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی فرمز نے8بلین ڈالرز پر مشتمل 44 مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی ایکسپو 2020 میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور خصوصا خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور مواقع زیادہ ہیں۔ انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کا پراجیکٹ لارہے ہیں جس طرح دبئی نے اکنامک زون اور سیاحت کے شعبے میں ترقی کی اسی طرح خیبرپختونخوا حکومت بھی انٹرنیشنل ٹورازم کو صوبے میں لانے اور اس کے فروغ کیلئے تیار پراجیکٹس کو ایکسپو میں پیش کرکے سرمایہ کاری لا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن