فیصل آباد (بیورو رپورٹ) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین ہماری ملکی آبادی کا نصف سے زائد حصہ ہیں، جنہیں بااختیار بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کیونکہ جب تک خواتین کو عملی زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ تمام شعبہ جات میں عملی طور پر کام کرنے کے مواقع فراہم نہیں کئے جائیں گے ۔اس وقت تک ملکی معاشی ترقی اور اقتصادی استحکام سمیت خاندانی نظام کو مضبوط بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا خواتین کو کاروبار کیلئے آسان قرضو ں کی فراہمی نئے اور خودانحصار پاکستان کی جانب اہم پیش رفت ہوگی۔ جامعہ میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کئے گئے۔ وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے لاکھوں نوجوانوں کو ہنریافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں کاروبار کیلئے آسان قرضو ں کی فراہمی بلاشبہ نئے اور خودانحصار پاکستان کی جانب اہم پیش رفت ہوگی۔اس موقع پر ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن وہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈاکٹر عائشہ ریاض،صدف اقبال،انعم اصغر،عقیلہ منظور اور ڈاکٹر کرن خالد بھی موجود تھیں۔