لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کو واپس وطن طلب کر لیا ہے۔فخر زمان بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔برسبین ہیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فخر زمان سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوری واپس آنے کا کہا گیا ہے، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی تیاری کے لیے بلایا گیا ہے۔انتظامیہ برسبین ہیٹ کا کہنا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے مزید نہیں کھیل سکیں گے، فخر زمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا پروٹوکول کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا سے جلد واپس بلایا گیا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے بائیو سکیورببل میں 20 جنوری کو داخل ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل سے قبل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ بھی مکمل کی جائیگی۔خیال رہے کہ شاداب خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ حارث رف، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی واپس وطن آرہے ہیں۔
بگ بیش لیگ کھیلنے والے قومی کھلاڑ ی واپس وطن طلب
Jan 17, 2022