آسٹریلیا نے ایشز سریز 4-0سے نام کرلی

Jan 17, 2022

ہوبارٹ (آئی این پی)ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے  انگلینڈ کو 146رنز سے شکست دیدی اور سیریز 4-0 سے اپنے نام کرلی۔انگلینڈ کی ٹیم 271رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں124رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز مین پٹ کمنز،سکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے3،3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ہوبارٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان رواں ایشیز سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کھیلا جارہا ہے۔سیریز میں انگلینڈ کو پہلی اور آخری جیت کے لئے 271 رنز درکار ہیں۔ہوبارٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز میں صرف 155رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے کوئی کھلاڑی انگلینڈ کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکا۔ایلکس کیرے 49 رنز بناکر سب سے نمایاں کینگرو بلے باز رہے، اسٹیو اسمتھ نے 27، کیمرون گرین نے 24 ، پیٹ کمنز نے 13 جب کہ عثمان خواجہ نے 11رنز بنائے۔ان کے علاوہ کسی آسٹریلوی کھلاڑی کا انفرادی اسکور دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔آسٹریلیا کی بیٹنگ کو تہس نہس کرنے میں سب سے اہم کردار مارک ووڈ کا رہا، انہوں نے 37رنز دے کر 6وکٹیں اپنے نام کیں، اسٹوارٹ براڈ نے 3 جب کہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 115رنز کی برتری حاصل تھی، اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیے 271رنز کا ہدف ملا۔انگلینڈ کی ٹیم 271رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں124رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز مین پٹ کمنز،سکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے3،3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے 4 میچوں میں سے 3میں انگلینڈ کو عبرت ناک شکستوں سے دوچار ہونا پڑا ہے جب کہ چوتھا میچ اسٹوارٹ براڈ اور جمی اینڈرسن کی مزاحمت کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں