ثانیہ نشتر کی دبئی ایکسپو2020  گلوبل گولز ویک کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نے دبئی ایکسپو2020 میں گلوبل گولز ویک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد دبئی ایکسپو2020 اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔ اس بین الاقوامی تقریب میں ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیئے30 عالمی رہنما اکٹھے ہوئے اور2030 تک عالمی ترقی کے لئے لائحہ عمل پر غورو فکر کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے انسانی وسائل کی ترقی کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ ان کا خطاب انسانی وسائل کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان اور احساس کے لائحہ عمل پر متشمل تھا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ انسانی وسائل کی خدمات کو موثر بنانے کے لئے ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مزید توجہ اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ تقریب ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد اور وزیر برائے بین الاقوامی تعاون متحدہ عرب امارات ریم الہاشمی کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوئی۔
 ثانیہ نشتر

ای پیپر دی نیشن