سوات( نامہ نگار)خیبرپختونخواکے وزیرزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت ہی موجودہ حکومت پر عوامی اعتماد کااظہارہے، حکومت کی بہتر کارکردگی کااندازہ لوگوں کے تحریک انصاف کی طرف راغب ہونے سے لگایا جا سکتا ہے، ریکارڈ ترقیاتی کام ہی موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے، اپوزیشن کے پاس ذاتی مفادات کے علاوہ عوام کی فلاح وبہبود کا کوئی پروگرام نہیں ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے تحصیل مٹہ کے علاقہ چاڑماسوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان پیپلزپارٹی اورقومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والوں باچاوس خان، محمدزیب، عمبرخان، لعل بہادر، حضرت یونس، محمداشفاق، جواد احمدخان اور بخت زادہ نے اپنے خاندانوں اورساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان،صوبائی وزیرمحب اللہ خان اورتحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا، اس موقع پر صوبائی وزیرمحب اللہ خان نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دی اورواضح کیا کہ لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیت نے اپوزیشن کا دعویٰ مستردکردیاہے کہ عوام حکومت سے بدظن ہے۔ اصل میں لوگ اپوزیشن جماعتوں سے نہ صرف بدظن ہیں بلکہ ان کو آئندہ اقتدارمیں دیکھنانہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس ذاتی مفادات کے علاوہ کوئی عوامی پروگرام نہیں ہے جبکہ تحریک انصاف نے عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی اورلوگوں کی خوشحالی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے لوگوں کو اپنی طرف راغب کردیاہے، اور لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ جاری ہے جس نے مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا، ہمیں عوامی مفادات عزیز ہیں اورعوامی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
محب اللہ
لوگ اپوزیشن سے بدظن‘ آئندہ اقتدارمیں دیکھنانہیں چاہتے‘ محب اللہ
Jan 17, 2022