لا پتہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ نعش اگلے روز سکول سے برآمد

Jan 17, 2022

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) ایک روز قبل لاپتہ ہوجانے والا نوجوان قتل، تشدد شدہ نعش گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری  سکول کے احاطہ  سے برآمد۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز رحیم آباد کے رہائشی محمد فرحان نے پولیس پکار15پر اطلاع دی تھی کہ اس کا 25 سالہ بھائی شہزاد احمد لاپتہ ہوگیا ہے، گزشتہ روز لاپتہ ہوجانے والے 25سالہ شہزاد کی نعش گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول رحیم آباد کے احاطہ سے ملی، جسے ہاتھ پائوں باندھ کر مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بناکرقتل کیاگیااورنعش سکول کے احاطہ میں پھینک دی گئی۔مبینہ طورپر ہاتھ پائوں باندھ کراینٹوں کے پے در پے وارکرکے قتل کیاگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول شہزاد کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی،قتل کی واردات کی اطلاع پر اے ایس پی بھونگ سرکل محمدسلیم شاہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔
 تشدد زدہ نعش

مزیدخبریں