ملتان (نمائندہ نوائے وقت)چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ہسپتال ملتان میں داخل مریض کو آئی سی ڈی ڈیوائس لگا دی گئی، یہ ڈیوائس دل کے مریض کی دھڑکن کو بے ترتیب اور تیز ہونے سے روکتی ہے اور مریض کی طبیعت خراب ہونے پر اسے جھٹکوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے،گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر بلال احسن قریشی سربراہ شعبہ میڈیسن کارڈیالوجی اور پروفیسر ڈاکٹر طارق عباس کی سربراہی میں ڈاکٹر سہیل سلیمی اسسٹنٹ پروفیسر نے ہسپتال میں داخل ایک مریض کو یہ ڈیوائس لگائی گئی۔کامیاب آپریشن کے بعداسسٹنٹ پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر سہیل سلیمی نے بتایا کہ اس طریقہ علاج سے مریض کو شاک لگانے والی بیٹری کی وجہ سے بیماری کی شدت نہ صرف کم ہو گی۔بلکہ مریض کی کوالٹی آف لائف بھی بہتر ہو گی۔اس موقع پر ڈاکٹر حمزہ غفور نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ ا?ف کارڈیاجی ملتان میں اس طرح کے پروسجیر سے جنوبی پنجاب کے ہزاروں مریضوں کو جدید ترین طریقہ علاج سے فائدہ ہو گا۔
ڈیوائس