بہاول پور(سپیشل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت) سڑکوں کی تعمیر کیلئے ہزاروں درخت کٹ گئے، بہاول پور آلودہ ترین شہروں میں پاکستان بھرمیں چوتھے نمبرپر ہے تفصیل کے مطابق بہاول پورجوکسی دور میں اپنے باغوں ‘سرسبزوشاداب ‘لہلہاتے کھیتوں اور درختوں کی کثرت کے باعث پورے ملک میں مشہورتھا گذشتہ کئی سال سے معاشی ترقی کے نام پر درختوں کابے دریغ قتل عام کیاجارہاہے گذشتہ سال بہاول پورتایزمان ڈبل روڈ کی تعمیرہے جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 1500 سے زائد سرسبزوشاداب گھنے درختوں کوکاٹ دیاگیا اوران میں کئی درخت سوسال سے بھی زائد عمر کے تھے اور نواب آف بہاول پورکے دور کے لگائے گئے تھے جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے یاد رہے کہ ضلعی دور نظامت میں بھی بہاول پورریلوے اسٹیشن تا بغدادریلوے اسٹیشن تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے دوران بھی سینکڑوں کی تعدادمیں انتہائی سرسبزگھنے درخت جن کی عمریں ڈیڑھ سوسال کی قریب تھی ان کوبھی کاٹ دیاگیا اور اب ایک ماہ قبل دوبئی چوک سے سیٹھ عبیدالرحمان چوک تک روڈ کوڈبل کرنے کے لئے ایک دفعہ پھر ماڈل ٹائون اے اوراس ڈبل روڈ کے راستے میں آنیوالے تمام قیمتی سرسبز درختوں کوکاٹاجارہاہے اس ڈبل روڈ کی تعمیر کے بعد جہاں ایک طرف معاشی ترقی ہوگی تودوسری طرف ماحولیاتی آلودگی بہاول پورکومزید اپنے شکنجے میں جکڑناشروع کردے گی آئی کیوایئرویب سائٹ کے مطابق 16 جنوری کو پورے پاکستان میں فیصل آباد268 کے ساتھ نمبرون‘ راولپنڈی 258 کے ساتھ دوسرے نمبرپر‘لاہور231 کے ساتھ تیسرے نمبرپر اور بہاول پور 178 کے ساتھ پاکستان بھرمیں آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبرپرہے درختوں کی کٹائی کاعمل اگراسی بیدردی سے جاری رہا تووزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین ‘کلین پاکستان کی تکمیل کم ازکم بہاول پورمیں مشکل نظرآتی ہے۔
آلودہ شہر