کروناوائرس سے  پاکستان میں4 ہزار 340 افراد متاثر ہوئے اور 7 انتقال کر گئے

پاکستان میں کرونا وائرس یومیہ مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی، ایک دن میں 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس سے 4 ہزار 340 افراد متاثر ہوئے اور 7 انتقال کر گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.71 ہوگئی۔اس وقت ملک میں وائرس کے 35 ہزار 982 فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے 781 کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:پنجاب: ایک ہزار 131 کیسز، 2 اموات،سندھ: 2 ہزار 670 کیسز، 3 اموات،خیبر پختونخوا: 112 کیسز، 2 اموات،بلوچستان: 6 کیسز،اسلام آباد: 413 کیسز،گلگت بلتستان: 6 کیسز،آزاد کشمیر: 8 کیسز،اس کے علاوہ مزید 302 افراد بیماری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے اور مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 63 486 ہوگئی۔اومیکرون کے پھیلا کے سبب ملک کے صنعتی و تجارتی حب کراچی میں صورتحال اچھی نہیں جہاں نہ صرف عام شہری بلکہ طبی ورکرز بھی شدید متاثر ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ حالیہ لہر کے دوران 500 سے زائد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس بیماری کا نشانہ بنے۔گزشتہ روز ایک سینیئر ڈاکٹر پروفیسر صلاح الدین شیخ کووڈ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اس وقت وبا کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن