وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان کی ملاقات

پشاور(آئی این پی) پشاور میںایک روزہ دورہ پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبر پختوانخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا محمود خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ ملاقات میں عوامی فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، جنگلات کے تحفظ اور صحت کارڈ کی عوامی پذیرائی پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے منصوبوں کو معینہ مدت میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے.

ای پیپر دی نیشن