آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے، خصوصی ٹیکنالوجی زون سے آئندہ نسلوں کو فائدہ ہو گا،وزیر اعظم 

 نوجوانوں کی ٹیکنالوجی ایجوکیشن میں جتنا خرچ کریں گے اس سے ملک کو فائدہ ہو گا، حکومتی اقدامات سے آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے،بڑھتی ہوئی آبادی میں روزگار فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، خصوصی اسپیشل ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کے ہنر میں اضافہ ہو گا،غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا شروع کرنا بہت بڑا اقدام تھا، ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ہری پور میں یونیورسٹی قائم کی، خیبرپختونخوا میں 2013 میں بطور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا میں زبردست ترقیاتی کام کئے، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے، پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا، سپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی،عمران خان کا ہری پور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب 

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے، خصوصی ٹیکنالوجی زون سے آئندہ نسلوں کو فائدہ ہو گا، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی ایجوکیشن میں جتنا خرچ کریں گے اس سے ملک کو فائدہ ہو گا، حکومتی اقدامات سے آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے،بڑھتی ہوئی آبادی میں روزگار فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، خصوصی اسپیشل ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کے ہنر میں اضافہ ہو گا،غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا شروع کرنا بہت بڑا اقدام تھا، ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ہری پور میں یونیورسٹی قائم کی، خیبرپختونخوا میں 2013 میں بطور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا میں زبردست ترقیاتی کام کئے، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے، پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا، سپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔پیر کووزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔خصوصی زون ہری پور میں پاک آسٹریا یونیورسٹی میں ڈیجیٹل سٹی منصوبے کا حصہ ہے۔86کنال اراضی پر ایک ارب 30کروڑ کروپے کی لاگت سے خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کیا گیا،یہ منصوبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نوجوانوں کی مہارت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، پاکستان جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا۔ پیر کو ہری پور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر عطاءالرحمان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا شروع کرنا بہت بڑا اقدام تھا، ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ہری پور میں یونیورسٹی قائم کی، خیبرپختونخوا میں 2013 میں تحریک انصاف کی مخلوط حکومت تھی، بطور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا میں زبردست ترقیاتی کام کئے، وقت ثابت کرے گا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی حکومت کے اقدامات کے دیرپا اثرات مرتب ہوئے، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں تعلیم کے شعبے پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا، سپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، پاکستان کی 65فیصد آبادی30سال سے کم ہے، پاکستان میں تین سطح کی تعلیم سے معاشرے پر منفی اثر پڑا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے، خصوصی ٹیکنالوجی زون سے آئندہ نسلوں کو فائدہ ہو گا، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی ایجوکیشن میں جتنا خرچ کریں گے اس سے ملک کو فائدہ ہو گا، حکومتی اقدامات سے آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی میں روزگار فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، خصوصی اسپیشل ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کے ہنر میں اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن