‏وزیراعظم عمران خان کا روسی صدرپیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ, دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

‏وزیراعظم عمران خان کا روسی صدرپیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ, دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال. جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال ہونیوالی گفتگو کو دہرایا، ‏وزیراعظم نے توہین رسالتؐ کیخلاف صدرپیوٹن کے بیان کو سراہا، روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی واقتصادی تعلقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر توجہ ہے.. جاری اعلامیہ کے مطابق ‏پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ. وزیراعظم نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے، افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ‏افغان عوام کیلئے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہم ہے.وزیراعظم کا افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجرا کی اہمیت پر بھی زور, ‏وزیراعظم عمران خان کی صدرپیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت, روسی صدرپیوٹن کی بھی وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت.

ای پیپر دی نیشن