بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مخلصانہ عالمی کوششوں پرزوردیا ہے۔ پیر کے روز راولپنڈی میں قازخستان کے سفیر YERZHAN KISTAFIN سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے ۔آرمی چیف نے امیدظاہر کی کہ قازخستان میں امن وامان کی صورتحال جلد بہتر ہوگی۔سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کرداراور کوششوں کوسراہا اورمختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے کردارادا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
آرمی چیف کا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مخلصانہ عالمی کوششوں پر زور
Jan 17, 2022 | 21:31