صدرکا ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں انسانی وسائل کی تیاری، تربیت پرزور

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی نجی اور سرکاری سطح پر لین دین کا پتہ لگانے، بدعنوانی کو کم کرنے اور شفافیت کو بڑھانے کا ایک طاقتور ذریعہ بن سکتی ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے Blockchain ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کیلئے انسانی وسائل کو ترقی اور تربیت دینا ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں Blockchain کے ماہرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے یا۔صدر نے Blockchain ٹیکنالوجی کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرکاری اور نجی شعبہ اس سے مستفید ہوسکے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی نجی اور سرکاری سطح پر لین دین کا پتہ لگانے، بدعنوانی کو کم کرنے اور شفافیت کو بڑھانے کا ایک طاقتور ذریعہ بن سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن