سیاستدانوں نے ایک دوسرے کو برداشت کرنا نہیں سیکھا:عبدالغفور راشد


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے ثابت ہوگیا سیاستدانوں نے ایک دوسرے کو برداشت کرنا نہیں سیکھا۔ دوسرا یہ کہ غریب حکمرانوں کی ترجیح نہیں ہے۔وہ صرف اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ سیاستدانوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ ریاست کی طرف سے عوام کو ٹھنڈی ہوا نہیں مل رہی۔ پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں۔ کارکنوں سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے درمیان اقتدار کی لڑائی جاری ہے،لیکن کسی نے غریب آدمی کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا۔ سیاسی بحران میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما حکمرانوں نے غریب کا کوئی فائدہ نہیں سوچا۔ مہنگائی بے روزگاری نے غریب کو پیس کر رکھ دیا ہے۔ کہیں نظر نہیں آ یاکہ غریب کے گھر کسی نے روٹی دی ہو، بے روزگار کو نوکری مل گئی ہو، یا کسان اور مزدور کے مسائل حل ہو گئے ہوں یا ڈالراور پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہو۔ البتہ سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی جاری رکھی ہے ، جس میں سب سے زیادہ غریب طبقہ پسا ہے۔

ای پیپر دی نیشن