لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور بے لاگ احتساب، عدل کی بلاامتیاز فراہمی اور تمام انسانوں کے جملہ بنیادی حقوق کا تحفظ اسلام کے وہ انمول ہیرے ہیں جو مدینہ کی اسلامی ریاست کی بنیادی شناخت تھی۔ قانون کی نظروں میں نہ کوئی بڑا تھا، نہ چھوٹا۔ جس کسی نے جتنی غلطی کی ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں اسے اس کی سزا ملے گی۔ ہر جرم کی حدود و تعزیر متعین اور معروف تھیں۔ خلیفہء وقت یا ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی قانون سے مستثنیٰ نہیں تھا۔