لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہوررابطہ کمیٹی وعہدیداران کا اجلاس جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں مجلس لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،نائب امیرپیرمیاں محمدرضوان نفیس،سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،حافظ محمداشرف گجر، مولانا محمدزبیر جمیل،مولانا خالد محمود،قای ظہورالحق، مولانا سعید وقار، رانا محمدعثمان، مولانا محمد ارشاد نے شرکت کی۔ علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی شہ رگ ہے۔ اجلاس میں علماء کرام نے وطن عزیز پاکستان میں منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیاں روکی جائیں کیونکہ قادیانی فتنہ کی ناپاک ارتدادی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں جو اسلامیان پاکستان کیلئے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ اجلاس میں ختم نبوت یونیورسٹی کے قیام کو سراہا گیا۔ اجلاس میں کئی مقامات پر ختم نبوت کورسز اور کانفرنسیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر و مرتد بنانے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔ قوانیں ختم نبوت کیخلاف بیرونی دباؤ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیاں روکی جائیں:مولانا عزیزالرحمن ثانی
Jan 17, 2023