لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گر یجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی گھر وں پر دستک نو نہالوں کو معذوری سے بچاؤ کابہترین راستہ ہے۔ لہٰذا والدین اپنے پھول جیسے بچوں کے بہتر مستقبل اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو ورکرز کی ان ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے نو نہالوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے اور ملک و قوم کا مستقبل بھی محفوظ ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتے ہوئے مریضوں و ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پولیو ورکرز کی دستک نونہالوں کو معذوری سے بچاؤ کا بہترین راستہ: پروفیسر الفرید ظفر
Jan 17, 2023