دبئی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات میں مقیم روزنامہ نوائے وقت کے بیورو چیف طاہر منیر طاہر پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں جو نوائے وقت کیلئے ایک اعزاز ہے۔ طاہر منیر طاہر کے صدر بننے پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین، ممبران، آفیشلز اور ان کے دوستوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔