لاہور(نمائندہ خصوصی)سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاون 24 گھنٹوں میں 163 ملزمان گرفتار کر لئے ۔سٹی ڈویژن پولیس نے سنگین وارداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 90 ملزمان، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کرنے والے 12 ، حساس مقامات اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 13 ملزمان ، ساونڈ سسٹم اور ون ویلنگ کرنے والے ، پتنگ بازی اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ملزمان، پابندی کے باوجود گٹکا اور کھلا پیٹرول فروخت کرنے پر 4 اورقحبہ خانہ چلانے والے 9 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے گئے۔