لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور کی 9اہم شاہراہوں کو ماڈل شاہراہیں بنانے کیلئے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، شہر یوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی خاطر ان شاہراہوں کو ماڈل شاہراہیں بنایاجائے گا۔ماڈل شاہراہوں پر قائم اداروں ، ریستورانوں، سکولز، دفاتر و تجارتی مراکز کو بار بار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی پارکنگ سائٹس سے تجاوزات ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔