لاہور(نمائندہ خصوصی)ہنجروال پولیس نے 2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ۔ہنجروال پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان وسیم اور رحمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔