لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ صوبے میں عوامی مسائل کے حل کیلئے نگران کابینہ میں محنتی ‘ایماندارلوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو آپس میں لڑائی جھگڑے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔