کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان الیکشن کمشن قراۃ العین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمشن کا عملہ نتائج مرتب کر رہا ہے۔ 2015ء کے انتخابات میں نتائج تین دن میں مکمل ہوئے تھے۔ عام انتخابات میں ہر آر او کے پاس نتائج دینے کا ایک ہی طریقہ ہوتا ہے۔ انتخابات میں ہر آر او کے پاس ایک ہی کیٹیگری کا فارم ہوتا ہے۔ ہر یو سی میں چیئرمین‘ وائس چیئرمین سمیت 5 سے 6 کیٹیگریز ہیں۔ ایک آر او کو 25 سے 30 این اے کے نتائج بنانے کا وقت درکار ہے۔ فارم 12,11 کی شکایات پر چیف الیکشن کمشنر نے خود آر اوز سے رابطہ کیا‘ تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم12, 11 دیئے گئے۔
سندھ بلدیاتی انتخابات: نتائج میں تاخیر‘ دھاندلی الزا مات بے بنیاد‘ الیکشن کمشن
Jan 17, 2023