قومی اسمبلی:گیس ذخائر میں کمی،طلب،رسد خلا بڑھ گیا:حکومت


اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) پاکستان میں ملکی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں جس کی بہتری کیلئے حکومت ایل این جی کی درآمد کر رہی ہے۔ کھانا پکانے کے اوقات کے دوران بلا تعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیرمملکت برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے تحریری جواب میں کہا نیٹ ورک کے آخر میں وقوع پذیر صارفین کو گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش۔ صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں رکن اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے باعث معمول کی کارروائی ملتوی کر کے تعزیتی ریفرنس میں تبدیل ہو گیا۔ ارکان قومی اسمبلی نے اپنے مرحوم ساتھی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نہایت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ معزز رکن سردار محمد جعفر خان لغاری وفات پا گئے۔ اسی طرح سابق ایم این اے امان اللہ سیال‘ سابق ایم این اے لطیف آفریدی اسمبلی کے سابق سیکرٹری عبدالرئوف نغمانی بھی وفات پا گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ کوئٹہ میں فوجی جوان شہید ہوئے۔ پشاور سربند میں پولیس سٹیشن پر حملے میں ایک ڈی ایس پی اور پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ہمیں اس پر افسوس ہے۔ مرحومین کیلئے فاتخہ خوانی کروائی۔ وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا کہ ہمارے معزز ممبر کی وفات پر تعزیتی تقریریں کی جائیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ جعفر خان لغاری تین مرتبہ اس ایوان کے ممبر رہے ہیں۔ ہمارے ایک شفیق ساتھی ہم سے بچھڑ گئے۔ اللہ تعالیٰ مغرفت فرمائے۔ جی ڈی اے کے غوث بخش مہر نے کہا کہ وہ ایک اچھے ساتھی تھے۔ ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ نے کہا کہ وہ  سرائیکی وسیب کا اثاثہ تھے۔ بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جعفر لغاری ہمارے ساتھی تھے‘ ہم اس ایوان روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوان کی آج کی کارروائی ملتوی کرتے ہیں جس پر سپیکر  نے قومی اسمبلی کی کارروائی آج دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...