اٹلی (نیٹ نیوز) اٹلی میں سکیورٹی اداروں نے سسلین مافیا کے مطلوب ترین سرغنہ میٹیو میسینا ڈینارو کو گرفتار کرلیا۔ اطالوی سکیورٹی اداروں نے سسلی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کلینک سے میٹیو میسینا کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد اسے سخت سکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
میٹیو میسینا بدنام زمانہ سسلین مافیا کے بڑے گروہ کا سرغنہ تھا اور وہ اطالوی سکیورٹی اداروں کو گزشتہ 30 سال سے مطلوب تھا۔ 1992 میں اس کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے متعدد افراد کے قتل کے الزام میں اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔