لکی مروت: شادی کی تقریب  میں باپ کے سامنے بیٹے کا قتل


لکی مروت (نامہ نگار) سرائے نورنگ کے نواحی علاقے ٹاپ تختی خیل میں شادی کی تقریب میں ایک شخص کو اسکے والد کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم اختر نواز نے معمولی جھگڑے پر 34 سالہ اصل خان کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول دیگر رشتہ دار دلہن کو لانے گاؤں گئے تھے۔
 قاتل موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ جبکہ لواحقین نے لاش کو نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتول کے والد میر شاہ خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے دوسرے بیٹے نثار خان کے لئے دلہن لانے کے لیے بارات ٹاپ تختی خیل لے کر گیا تھا۔ جب دلہن موٹر کار میں بیٹھی تو ملزم اختر نواز وہاں آیا اور اصرار کیا کہ وہ گاڑی چلائے گا۔ اس دوران ان کا بیٹا اصل خان وہاں آیا اور ملزم سے تکرار شروع کی جس پر ملزم نے غصے میں آکر فائرنگ کردی جس سے اصل خان موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...