لاہور (آئی این پی ) دہشت گردی کے تناظر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے کارروائیاں تیز کر دیں، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مختلف اضلاع کے 32 مقامات پر 1540 افراد سے پوچھ گچھ کی۔
دوران آپریشنز شیخوپورہ اور عمر کوٹ سے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مختلف کارروائیوں میں 354 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔