41 نوری سال کے فاصلے  پر موجود زمین جیسا سیارہ


واشنگٹن(نیٹ نیوز)  ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ نے اپنا پہلا سیارہ دریافت کر لیا اور اس چٹانی سیارے کا حجم تقریباً ہماری زمین جیسا ہی ہے۔ LHS 475 b نامی یہ ایگزو پلینٹ 99 فی صد زمین کے قطر کے برابر ہے۔ تاہم، زمینی سطح ہونے کے باوجود  یہ نہیں معلوم آیا اس کا کوئی ماحول ہے کہ نہیں۔ 
ایگزو پلینٹ ان سیاروں کو کہا جاتا ہے جو نظامِ شمسی سے باہر موجود ہوتے ہیں۔زمین سے 41 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس سیارے کا درجہ حرارت زمین کے مقابلے میں کچھ سو ڈگری زیادہ ہے اور یہ اپنے مرکزی ستارے کے گرد دو دن میں چکر مکمل کر لیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن