ماسکو(نیٹ نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردگان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ کریملن کا کہنا ہے دونوں صدور نے یوکرائن اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی۔پیوٹن نے یوکرائن کو ہتھیاروں کی ترسیل پر تنقید کی۔
روسی صدارتی محل کا مزید کہنا ہے ترکیہ کے شام سے تعلقات معمول پر لانے سے متعلق بھی بات ہوئی۔ پیوٹن نے یوکرائن کو مغربی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی ترسیل پر تنقید کی۔