مہنگائی کا واحد حل پورے ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے: اعجاز شاہ

Jan 17, 2023


 ننکانہ صاحب+بڑاگھر(نامہ نگاران)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا واحد حل پورے ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، صرف منتخب عوامی قیادت ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، ضلع بھر جاری تمام ترقیاتی منصوبے ہر صورت مکمل ہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچیکی تا ملک آباد نئی سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے آئینی طریقہ کار پر عمل ہورہا ہے اب یہ حکومت پر ہے کہ چند ماہ کے لئے دو اسمبلیوں کے انتخابات کرواتی ہے یا پھر پانچ سالوں کے لئے تمام اسمبلیوں کے، پی ٹی آئی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی حالیہ لہر سے عوام پریشان ضرور ہے ۔

مزیدخبریں