لاہور (نیٹ نیوز) شدید دھند کی وجہ سے لاہور، ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ 6000 میٹر ہے۔ پرواز پی اے 475 کی ریاض سے لاہور آمد دوپہر 12-20 کے بجائے شام 7-20 تک‘ پرواز پی اے411 کی دبئی سے لاہور آمد رات 09-10 کے بجائے کل صبح 03-15 بجے تک‘ پرواز پی اے 410 کی لاہور سے دبئی روانگی دوپہر 01-10 کے بجائے رات 08-20 تک مؤخر کردی گئی ہے۔ دبئی سے نجی ائیرلائن کی پرواز پی ای 411 تاخیرکا شکار ہوئی، نجی ائیرلائن کی کراچی سے لاہور روٹ کے اپ ڈاؤن کی پروازیں پی اے 405 اور پی اے 406 منسوخ کی گئیں۔ جدہ سے سعودی ائیرلائن کی لاہور آمد کی پرواز ایس وی 738 اور روانگی کی پرواز ایس وی 739 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔ فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی حد نگاہ 5000 میٹر ہونے کی وجہ سے لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کی بناء پر کراچی سے فیصل آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 340 اور پی کے 341 منسوخ کردی گئیں۔ ملتان ائیرپورٹ پر حدنگاہ 4000 میٹر رہی، ملتان سے کراچی کے لیے پی آئی اے پرواز پی کے 330 اور پی کے 331 تاخیر کا شکار ہوئی۔ ملتان جدہ روٹ پر قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 739 اور ایس وی 740 بھی تاخیرکا شکار ہوئی۔