شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی عملداری میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں موجودہ حکومت انتشار کی سیاست کو دفن کردے گی ملکی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جارہا ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ملکی سلامتی و خوشحالی کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کا وجود ہی ہماری بقاء کی ضمانت ہے سیاست کو ریاست سے مقدم قرار نہیں دیا جاسکتا سیاسی مفادات کی خاطر ملکی بقاء سے کھیلنے والے ہوش کے ناخن لیں۔