پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو چیلنج کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی:مشتاق ورک

Jan 17, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو چیلنج کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے پرویز الٰہی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پنجاب کے عوامی نمائندوں کے حقیقی ترجمان اور لیڈر ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان قائم ہے اور عمران خان اس سے دستبردار نہیں ہوں گے ان کا اصل ہدف آئندہ عام انتخابات کا انعقاد ہے جس کی خاطر پی ٹی آئی برسر پیکار ہے۔

مزیدخبریں