لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ 22کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جاسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا اور ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہوگا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ احتساب عوام کا حق ہے، ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے چلانا ممکن نہیں ہے۔