نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں سفاک باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے چھ سالہ بیٹے کو کھیت میں لے جاکر قتل کردیا، اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کروادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا سراغ لگا کر بیٹے کے قتل میں ملوث باپ کو گرفتار کرکے کھیت سے لاش برآمد کرلی۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے گاوں میں دھرمیش نامی شخص نے تھانے میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔دوران تفتیش پولیس کو انکشاف ہوا کہ مدعی دھرمیش اپنے ہی بیٹے کو ناجائز اولاد سمجھتا تھا جس کی وجہ سے اس نے معصوم کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق 5 جنوری کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ نے گاوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کی تو معصوم کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ معصوم بچہ لاپتہ نہیں ہوا تھا بلکہ اس کے والد دھرمیش نے جوتے کے تسمے سے اس کا گلا دبا کر لاش کو گنے کے کھیت میں پھینک دیا تھا۔
بھارت: سفاک والد نے 6 سالہ بچے کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی
Jan 17, 2023