جاپانی و بھارتی فضائیہ کی   پہلی فضائی مشقیں شروع 


 ٹوکیو(آئی این پی)جاپانی اور بھارتی  فضائیہ نے ٹوکیو کے شمال مشرق میں  ویر گارڈئیں-23 نامی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلی فضائی مشقیں ہیں جن میں جاپانی فضائیہ کے چار ایف ٹو اور چار ایف -15 طیارے شامل ہیں۔مشقیں چھبیس جنوری تک جاری رہیں گی ۔

 ان  مشقوں کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے ،شمال مشرقی شہر اِباراکی میں واقع  ہایا کوری فوجی اڈے پر جاری یہ مشقیں چھبیس جنوری تک جاری رہیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن