کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ پر عملدرآمد سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ رواں سال مارچ سے بلوچستان کو کمپنی کی جانب سے رائیلٹی کی مد میں رقم کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔ معاہدے کے کور شیڈ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کی دستاویزات پر دستخط ہو گئے ہیں اور رقم کی ادائیگی کمپنی کی جانب سے بلوچستان حکومت کو رواں ماہ کر دی جائے گی۔