ایران نے شام کو تیل کی سستی اور ادھار فراہمی روک دی


تہران (این این آئی )ایران نے شام کو سستے تیل کی اضافی فراہمی روک دی ہے۔ اس سلسلے میں ایران کی طرف سے شام کو باضابطہ طور پر بتا دیا گیا ہے۔ کہ شام کو اب اضافی تیل کے لیے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ یہ رقم مارکیٹ ریٹ سے 70 ڈالر فی بیرل زیادہ ہو گی۔
 کیونکہ ایران کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شام کو اب تیل کے لیے دوگنا ادائیگی کرنا پڑے گی۔ایران نے شام کو تیل کی اب ادھار فراہمی بھی منع کر دی ہے۔ بلکہ شام کو تیل کی خریداری کے لیے اب پیشگی رقم دینا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...