ملتان ( خبر نگار خصوصی‘ سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے صدرپریس کلب ملتان شکیل انجم نے ملاقات کی ا ور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے تیارکی جانیوالی سمری پیش کی۔ وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب کو ٹیلی فون پرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جلد ازجلد کارروائی مکمل کرکے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ آفس بھجوایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح اولین فرض ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی صحافیوں کو رہائشی کالونیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کی فلاح وبہبود میری اولین ترجیح ہے۔