میلسی بار کے ارکان کی بلاامتیاز خدمت نصب العین ‘ ملک مشتاق گنب 


میلسی (تحصیل رپورٹر ) نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن  میلسی ملک مشتاق احمد گنب نے کہا ہے کہ بار کے اراکین کی بلا امتیاز خدمت کر نا میرا نصب العین ہوگا اور انشاء اللہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے وکلاء اتحاد گروپس کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے  دن رات ایک کرکے کامیاب کرایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب ہونے کے بعد مبارک باد کیلئے آئے مختلف وکلاء  کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن