چوک سرور شہید (خبر نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال کا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر اجمل نے سرپرائز وزٹ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر نصرت رحمان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر سیف اللہ ملانہ اور سپرنٹنڈنٹ مبصر لئیق بھی سی او ہیلتھ کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر مہر اجمل نے میڈیسن سٹور ایمرجنسی۔گائنی وارڈ جنرل وارڈ کا وزٹ کیا۔ تمام سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر نصرت رحمان سے وعدہ کیا بہت جلد عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ بیڈز کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔
سی ای او ہیلتھ کا دورہ چوک سرو شہید ہسپتال عملہ اور بیڈز کی کمی پوری کرنے کی یقین دہانی
Jan 17, 2023