ملتان(وقائع نگار خصوصی)شعبہ علوم اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹربہاء الدین زکریایونیورسٹی کے زیراہتمام خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے سلسلہ میں ایک روزہ سیمینار زیرصدارت چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال منعقد ہوا۔کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحیم تھے جبکہ مہمان اعزاز پراجیکٹ ڈائریکٹر ادارہ تصوف و عرفانیات تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعیدالرحمن نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیق کا اسوہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم ان کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر اپنے معاشرے کے بہت سے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں بطور حکمران حضرت ابوبکر صدیقؓ نے جس طرح امت کے عام فرد کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے وہ ا آج کے حکمرانوں کے لئے بہترین رول ماڈل ہیں۔