لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ق لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وجاہت حسین کہہ رہے ہیں کہ ’ووٹ کاؤنٹ ہو گا کہ نہیں؟ جس پر حسین الہٰی جواب دیتے ہیں کہ جو ووٹ آف کانفیڈنس ہو گا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔ اْنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں، نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اْن کے پاس ہے۔ ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں، اْن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘ چوہدری وجاہت کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے۔‘ اس پر حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہو جائے پھر کچھ ہو سکتا ہے۔‘ چوہدری وجاہت کہتے ہیں ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے۔‘ حسین الہیٰ اس پر کہتے ہیں ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو وِکیشن پر بھیج دیں۔‘ اس کے بعد چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں’ اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کر دیں گے۔
آڈیو