راولپنڈی، بچوں کو سکول لے جاتے وکیل کو قتل کر دیا گیا 

Jan 17, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن کے علاقے میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے وکیل کو قتل کر دیا۔ شیخ محمد ابرار نے بتایا کہ میں اپنے بھانجے عمار پرویز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر محلہ ڈھیری حسن آباد سے گھر جا رہا تھا کہ برادرم عمران شیخ ایڈووکیٹ سے ملاقات ہوئی جو اپنے گھر سے اپنے بچوں کو  کار پر سکول چھوڑنے جا رہے تھے، ہم موٹر سائیکل پر ان کی گاڑی کے  پیچھے جا رہے تھے۔ تقریباً صبح آٹھ بجے دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور بھائی گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔ بھائی نے گاڑی روکی تو پستول30 بور سے یکے بعد دیگرے دو فائر کئے جوکہ بھائی کو سر پر لگے ہم نے شور واویلا کیا۔ موٹر سائیکل سوار جن کی عمریں تقریباً20/25 سال اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے، موقع سے فرار ہوگئے۔
وکیل قتل 

مزیدخبریں