اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد اللطیف آفریدی مظلوموں کی مضبوط آواز تھے، وہ حق گو اور سچے انسان تھے۔ ان کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بار روم کے اندر اس طرح کی بہیمانہ کارروائی امن وامان کی سنگین صورتحال کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عبداللطیف آفریدی کی آئین، قانون اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مریم اورنگزیب
گاڑیاں خریدنے کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے: مریم اورنگزیب
Jan 17, 2023