پی ٹی آئی ایجنڈا روک دیا اسمبلیوں  کی تحلیل کے باوجود صوبائی الیکشن جلد نہیں ہونگے : ٖفضل ا لرحمن

Jan 17, 2023


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے جے یو آئی ف لائرز فورم کنونشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی تڑپ رہی ہے ان کا ایجنڈا ہم نے روک دیا‘ ایک کاغذ لہرا کر کہا گیا امریکی سازش ہوئی ہم سے تمہیں زبردستی گرایا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی۔ ہماری کمزوریوں کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی تین سالہ کارکردگی کا جواب دو۔ بین الاقوامی قوتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قوتیں جو ہمیں کنٹرول کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود ان صوبوں میں جلدی انتخابات نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف اسمبلی توڑے یا نہ توڑے ان کی تحریکی قوت ختم ہو گئی ہے۔ ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کی خواہش پر نہیں چلیں گے۔ ہم نے مردم شماری‘ سیلاب کے بعد بحالی اور معیشت کیلئے کام شروع کر دیا ہے تو اس کیلئے ہمیں وقت چاہئے۔ دنیا کے ہر خطے میں انسانوں کے تحفظ کے قوانین بنائے گئے۔ جہاں قانون ہو گا وہاں اس کی حکمرانی لازمی ہے۔
فضل الرحمنٰ
   

مزیدخبریں