میانوالی‘داﺅد خیل واں بھچراں (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) ضلع میانوالی کے نامور سینئر ترین صحافی اور نمائندہ نوائے وقت رحمت اللہ خان ہزار خیل آف موچھ مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم 1974ءسے تا دم حیات نوائے وقت سے منسلک تھے۔ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ رحمت اﷲ خان ہزارے خیل کے نماز جنازہ میں سیاسی‘ سماجی اور صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
انتقال