لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کے معروف کاسمو پولیٹن کلب میں گزشتہ روز اولڈ راوین سیمینار ہوا جس میں 70 کے قریب راوینز نے شرکت کی۔ پنجاب کے سابق وزیر قانون خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے اجلاس کی صدارت کی۔ سابق وزیر قانون خرم شہزاد نے عاطف بٹ‘ پروفیسر اویس محمود‘ ملک مزمل عارف کھوکھر کے ہمراہ روزنامہ نوائے وقت کے دفتر کا دورہ کیا۔ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ نوائے وقت کے دفتر میں آ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار ہے۔ نوائے وقت کی حمید نظامی مرحوم‘ مجید نظامی مرحوم نے آبیاری کی۔ انہوں نے ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ رمیزہ مجید نظامی نے مجید نظامی کی وفات کے بعد نوائے وقت کو مزید ترقی دی اور مجید نظامی کی روایات کو بحال رکھتے ہوئے کامیابی کے ساتھ نوائے وقت کو پروان چڑھا رہی ہیں۔
خرم شہزاد